King County کی متنوع جنوبی ایشیائی کمیونٹی COVID-19 سے لڑنے کے لیے متحد ہے

جن میں سے بیشتر بھارت کے خطہ پنجاب سے آنے والے تارکین وطن ہیں۔ وہ دعا، میل جول اور ایسا کام کرنے آتے ہیں جو سکھ مت کے ذیل کے اصولوں کو فروغ دے: مساوات، انصاف، اور ہر ایک کی بہبود۔

حالیہ اختتامِ ہفتہ پر، یہ سکھوں، ہندوؤں اور مسلمانوں کے لیے اجتماع کا مقام بنی؛ جہاں بھارتی، پاکستانی اور نیپالی؛ ٹیکنالوجی سے جڑے نوآموز کاروباری افراد ، جامعہ کے پروفیسرز اور اوبر ڈرائیورز جمع ہوئے۔

King County میں جنوبی ایشیا کے اکٹھ کو تشکیل دینے والے مختلف گروہ Renton میں کمیونٹی کی ویکسینیشن پروگرام کے لیے اکٹھے ہوئے۔ ان کا مقصد یہ یقینی بنانا تھا کہ ان کی کمیونٹی کے سب سے زیادہ خطرے کے شکار ارکان کو COVID-19 سے اپنے آپ کو بچانے کا موقع ملے۔

Isher Singh، پرنسپل Gurmat Khalsa School، 25 اپریل کو گردوارہ Singh Sabha پر معنقدہ کمیونٹی ویکسینیشن کی تقریب کے ایک نمایاں منتظم۔ 

جنوبی ایشیائی کمیونٹی تنظیموں کے مجموعے کی معاونت سے، انہوں نے King County میں سکھوں کی سب سے بڑی اور قدیم عبادت گاہ گردوارہ میں ایک ویکسینیشن پروگرام منعقد کیا۔

اس طرح کے مختصر، ہدفی کلینکس ہر ایک کو ویکسین لگوانے کے لیے King County کی حکمت عملی کا حصہ ہیں۔ یہ ان لوگوں تک پہنچنے کا ایک اہم طریقہ ہے جنہیں زبان کی رکاوٹوں، انٹرنیٹ تک رسائی کی کمی، یا نقل و حمل کی دشواریوں کی وجہ سے اپوائنٹمنٹس کی بکنگ میں دشواری پیش آسکتی ہے۔

Renton کلینک کے منتظمین صحت کے مساوی مواقع کو فروغ دینے کے لیے اکھٹے ہوئے۔

University of Washington (جامعہ واشنگٹن) کے معالج اور King County کے Punjabi Health Board (پنجابی ہیلتھ بورڈ) کے بانی رکن ڈاکٹر Angad Singh نے کہا، “ہم میں سے ہر ایک اپنی مختلف ثقافتوں اور گروہوں کے سب سے زیادہ خطرے کے شکار ارکان پر توجہ دینے کی کوشش میں مصروف ہے۔”

لوگوں کو ویکسین لگوانے کی مہم چلانے والی نوجوانوں کی تنظیم، Worth A Shot ،کی Mehr Grewal نے کہا، “ہم  اپنی کمیونٹی کی جانب سے لوگوں کی جانیں بچانے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔”

انتشار انگیز اوقات میں، ایک آرام دہ مقام

India Association of Western Washington کی ایک آؤٹ ریچ کارکن Tulika Dugar نے آگاہ کیا کہ ایشین مخالف تشدد کی حالیہ لہر کی وجہ سے، بہت سارے جنوبی ایشیائی افراد غیر معروف مقامات پر جانے سے گریزاں ہیں۔

Dugarنے کہا، “لوگ خود کو بہت زیادہ خطرے کا شکار محسوس کرتے ہیں۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ کمیونٹی سے ان کے رہائشی علاقوں میں رابطہ کریں۔ ہم ان کے لیے محفوظ جگہ کا انتخاب کرنا چاہتے تھے”۔

کلینک کے منتظمین نے ہندی، اردو، پنجابی، برمی، بھوٹانی، اور نیپالی سمیت 14 زبانوں میں رضاکار رجسٹراروں، مترجمین، ویکسینیٹرز، طبی مبصرین، اور ہیلتھ نیویگیٹرز کو بھرتی کیا۔

  • Man with blue mask and orange turban gives a thumbs up sign
  • Woman in blue surgical mask, red sweater and brightly colored scarf
  • A dome atop the gurudwara
  • Two women in masks
  • Woman in mask and blue scarf sitting in chair

اس میں شریک ہونے والےبعض لوگ سلامتی سے متعلقہ خدشات کے پیش نظر ویکسین لگوانے سے گریزاں تھے۔

“جب وہ دیکھتے ہیں کہ ان کے پاس کسی ایسے ادارے جیسا کہ -سکھ گردوارہ- سے ویکسینیشن آرہی ہے تو وہ اسے حاصل کرنا چاہتے ہیں،” ایک UW معالج اور Gurudwara Singh Sabha کمیونٹی کی رکن ڈاکٹر Anita Chopra نے کہا-

Sukhwinder Kaur اپنی نند، Surjit Kaur کے ساتھ اس تقریب میں آئیں۔ اپنی آبائی پنجابی میں ایک ترجمان کے ذریعہ گفتگو کرتے ہوئے، انہوں نے وضاحت کی کہ ان کو اس پروگرام کے بارے میں جانکاری اپنی انگریزی بولنے والی پوتیوں سے ہوئی ، جنہوں نے اس کے بارے میں گردوارہ سے سنا تھا۔

Surjit کی دو ملازمتیں ہیں اور Sukhwinder کی تین ہیں۔ وہ صرف اتوار کے روز ہی کلینک میں جاسکتی تھیں، جب ان کو ایک چھٹی کا دن ملتا ہے۔

سکھویندر نے کہا، “میں Amazon، Fedex اور Jack-in-the-Box میں ہفتے میں 65 گھنٹے کام کرتی ہوں۔ “ہم ہر اتوار کو گردوارہ آتے ہیں، لہذا یہاں ویکسین لگوانا بہت آسان تھا۔”

ایونٹ میں 415 سے زائد ویکسینیں فراہم کی گئیں، جو مشترکہ طور پر گردوارہ، HealthPoint-Renton، اور Public Health – Seattle & King County (پبلک ہیلتھ – سیٹل اینڈ کنگ کاؤنٹی) کی طرف سے سپانسر کی گئی تھیں۔ شراکت دار تنظیموں میں Nepal Seattle Society، India Association of Western Washington، Worth a Shot، Punjabi Health Board، اور Utsav شامل ہیں۔

گردوارہ کے ساتھ واقع، Gurmat Khalsa School کے پرنسپل، Isher Singh نے بتایا کہ، عالمی وبا کے مرض کے آغاز سے ہی گردوارہ کے ارکان کھانا بنا رہے ہیں اور انہیں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز تک پہنچا رہے ہیں۔

“ہم رنگ، قومیت یا نسل سے قطع نظر، ہر ایک کے لیے دن میں دو بار دعا کرتے ہیں،” انہوں نے کہا۔ “ہم تمام انسانوں کو ایک نسل سمجھتے ہیں۔ تمام انسان ایک ہیں۔ ہم سب کی بہبود پر یقین رکھتے ہیں۔”